جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی سینٹرل جیل میں کرنٹ لگنے سے سزائے موت کا قیدی ہلاک

تازہ ترین
کراچی سینٹرل جیل میں کرنٹ لگنے سے سزائے موت کا قیدی ہلاک

کراچی سینٹرل جیل(فائل فوٹو)۔

کراچی کے سینٹرل جیل کی بیرک میں کرنٹ لگنے سے ایک قیدی ہلاک ہوگیا۔

جیل حکام کے مطابق امجد سزائے موت کا قیدی تھا اور اس کی صدر کے پاس رحم کی اپیل گئی ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق لاش سرد خانے منتقل کر دی گئی، قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی امجد پر زیادتی کے مقدمات درج تھے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ