جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

کُرم میں خارجی دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی

تازہ ترین
کُرم میں خارجی دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی

فائل فوٹو۔

شلوزان سیکٹر کُرم میں پاک افغان سرحد پر فِتنہ خوارج کے دہشت گردوں نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو روکنے پر افغان طالبان نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جارحیت کا فوری، مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ