جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایشین ٹیم اسکواش: پاکستان، ہانگ کانگ، کوریا اور ملائیشیا نے سیمی فائنلز کے کوالیفائی کرلیا

تازہ ترین
ایشین ٹیم اسکواش: پاکستان، ہانگ کانگ، کوریا اور ملائیشیا نے سیمی فائنلز کے کوالیفائی کرلیا

پاکستان، ہانگ کانگ اور ملائیشیا نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔ ویمنز ایونٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دے دی۔

چیمپیئن شپ کے تیسرے روز مینز ایونٹ میں پاکستان، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور کوریا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

پاکستان کی ثنا بہادر، مہنور علی اور حریش علی کو اپنے اپنے میچز میں شکست کا سامنا پڑا، ویمنز ایونٹ میں ہانگ کانگ نے ایران کو تین صفر سے ہرادیا۔

ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے مینز سیمی فائنلز جمعے کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں ملائیشیا اور کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا۔

میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ