جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں 25 ہزار سے زائد ڈرونز اور اینٹی ڈرون سسٹمز نصب کرنے کا اعلان

تازہ ترین
امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں 25 ہزار سے زائد ڈرونز اور اینٹی ڈرون سسٹمز نصب کرنے کا اعلان

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں 25 ہزار سے زائد ڈرونز اور اینٹی ڈرون سسٹمز نصب کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ جنگ کی جانب سے جاری 1 بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کو 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز مالیت کا نیا جدید سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے سسٹم میں جدید بغیر پائلٹ فضائی اور بحری نظام بھی فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ 24 ہزارسے زائد اینٹی ڈرونز سسٹم، 1 ہزار 300 سے زیادہ حملہ آور ڈرون پہنچا دیے گئے ہیں۔

ایران جنگ: امریکا کو 38 ارب ڈالرز کا نقصان، اسلحہ ذخائر کی بحالی میں 5 سال لگنے کا امکان

محکمۂ جنگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت مشرقِ وسطیٰ میں 100 سے زائد بغیر پائلٹ بحری اور زیرِ آب مؤثر طور پر استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی امریکی افواج کو فراہم کی گئی ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نئے جدید ہتھیار مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کو ڈرون حملوں سے تحفظ دیں گے۔

امریکی محکمۂ جنگ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے بعد بحر الکاہل اور یورپ میں تعینات امریکی افواج کو بھی یہ جنگی سامان دیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ