جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

متحدہ عرب امارات: 9 گھنٹے سے زیادہ گاڑی چلانے پر پابندی عائد، نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کا اعلان

تازہ ترین
متحدہ عرب امارات: 9 گھنٹے سے زیادہ گاڑی چلانے پر پابندی عائد، نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے یکم جنوری 2027ء سے نئے ٹریفک قوانین نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اماراتی حکام کے مطابق نئے قوانین میں پیشہ ور ڈرائیورز 24 گھنٹوں میں 9 گھنٹے سے زیادہ گاڑی نہیں چلا سکیں گے، اس پابندی کا اطلاق تمام پرائیوٹ اور پروفیشنل ڈرائیورز پر ہو گا۔

نئے قوانین کا مقصد ٹریفک حادثات کی روک تھام اور سیفٹی کو بہتر کرنا ہے، حکام نے ٹیکسی، ٹرک، بس اور ڈیلیوری ڈرائیورز کے روزانہ ڈرائیونگ اوقات محدود کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دبئی: گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت ختم ہونے پر 49 ہزار جرمانے عائد

دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ، پولیس کی وارننگ

حکام کے مطابق تھکن یا نیند کی کیفیت میں گاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی، جبکہ وفاقی ٹریفک کونسل کو ڈرائیونگ کے 9 گھنٹے کے مقررہ دورانیے میں تبدیلی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

حکام نے 4 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کے لیے گاڑی میں حفاظتی نشست لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی نشست کو ان کے وزن اور قد کے مطابق پچھلی سیٹ پر لگانا ضروری ہو گا۔

حکام کے مطابق عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت 10 سال ہو گی، جبکہ غیر ملکی رہائشیوں کے ڈرائیونگ لائسنس 5 سال کے لیے جاری کیے جائیں گے۔

نئے قوانین کے مطابق ڈرائیور کی بینائی کی جانچ کے نئے معیار مقرر کیے گئے ہیں، بینائی کی جانچ کے بعد ہی لائسنس کی تجدید کی جائے گی، مختلف اقسام کی گاڑیاں چلانے والوں کے لیے بینائی کی جانچ کے معیار بھی الگ مقرر کیے گئے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ