خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دور کی 1224 ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین کا فیصلہ

خیبر پختون خوا حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں منظور کی گئی سالانہ ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین شروع کر دی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سابق حکومت کے دور میں 1224 نئی ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی تھیں جن کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 1 ہزار 348 ارب روپے تھا جبکہ ان اسکیموں کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 107 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ فورمز سے منظوری حاصل نہ کرنے والی اسکیمیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دور میں معدنیات کے شعبے میں اربوں کا نقصان
زیرِ جائزہ اسکیموں میں وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم کے حلقوں کی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس عمل میں سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔
ان کے مطابق تمام فیصلے ہر اسکیم کا الگ الگ جائزہ لے کر میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ