جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

ڈیموکریٹس کی انتخابات میں فتح کے بعد پوپ لیو کا سیاستدانوں کیلئے اہم پیغام

تازہ ترین
ڈیموکریٹس کی انتخابات میں فتح کے بعد پوپ لیو کا سیاستدانوں کیلئے اہم پیغام

پوپ لیو چہاردہم---فائل فوٹو

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کانگریس میں نمایاں کامیابی کے بعد پوپ لیو چہاردہم نے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی اور جماعتی مفادات کے بجائے عوام کی بھلائی کو ترجیح دیں۔

ویٹیکن میں سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہفتہ وار خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ سیاسی نظام کا بنیادی مقصد اجتماعی مفاد کا تحفظ ہونا چاہیے اور حکومتی اختیارات کا استعمال پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی فیصلے کسی ایک فرد یا گروہ کے مفادات کے بجائے پورے معاشرے کی ضروریات کو مدِنظر رکھ کر کیے جانے چاہئیں۔

پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے پہلے پوپ بن گئے

پوپ لیو نے اپنے خطاب میں کسی بھی امریکی سیاسی جماعت کی براہِ راست حمایت یا مخالفت نہیں کی۔

پوپ کا یہ بیان امریکی وسط مدتی انتخابات کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جن میں ڈیموکریٹس نے کانگریس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ شکاگو میں پیدا ہونے والے پوپ لیو چہاردہم امریکی عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے پہلے معروف پوپ ہیں، انہوں نے الینوائے میں ڈاک کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ