کراچی: فوڈ واک پر شہری سے 7 لاکھ روپے کا موبائل فون چھین لیا گیا

کراچی کی سندھی مسلم سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان شہری سے 7 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
متاثرہ شہری سلال نے بتایا ہے کہ میں سندھی مسلم سوسائٹی کی فوڈ واک پر ویڈیو بنا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان وہاں پہنچے، پیچھے بیٹھے ملزم نے موبائل فون چھینا اور ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گیا۔
کراچی میں 22 کروڑ روپے کی واردات کے 2 ملزمان لاہور سے گرفتار
پولیس کے مطابق واردات 4 نومبر کی رات 1 بجے پیش آئی، جس کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
شہری نے واردات کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر بھی دی تھی۔
پولیس نے جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ