جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا، محسن رضائی

تازہ ترین
جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا، محسن رضائی

فائل فوٹو

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔

امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہُرمز میں اسٹریٹیجک شکست دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن میں سیاسی شکست بھی دیدی۔

محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ