جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

بھارت میں چاکلیٹ کے تنازع پر 12 سالہ لڑکی نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی

تازہ ترین
بھارت میں چاکلیٹ کے تنازع پر 12 سالہ لڑکی نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں چاکلیٹ کے تنازع کے دوران خاتون کے ڈانٹنے پر طیش میں آکر 12 سالہ لڑکی نے اس کے 4 سالہ بیٹے کو پانی کے ٹینک میں دھکا دے کر جان سے مار دیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے پہلے بچے کو چھت پر موجود پانی کی ٹنکی میں دھکا دیا اور پھر اس پر پتھر کی سلیب رکھ دی، جس سے اس کی موت ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی جانب سے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کرنے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے چائلڈ آبزرویشن ہوم بھیج دیا گیا۔ متوفی بچہ اور لڑکی پڑوسی تھے۔

اہلکار نے بتایا کہ بچے کی ماں کی طرف سے ڈانٹے جانے کے بعد لڑکی مبینہ طور پر بدلہ لینا چاہتی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ