سندھ بھر میں 9 نومبر اقبال ڈے پر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

فائل فوٹو
سندھ بھر میں یوم اقبال 9 نومبر کو اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 9 نومبر پر اسکولوں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکشن کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت 9 نومبر 2026 کو یوم علامہ اقبال کے موقع پر سرکاری و نجی اسکول میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ