ڈیموکریٹس اب ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں ٹرمپ کا احتساب کرنے کے قابل ہوں گے: برنی سینڈرز

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز—فائل فوٹو
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس اب ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں کو کنٹرول کریں گے اور ٹرمپ کا احتساب کرنے کے قابل ہوں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ بہت اچھی بات ہے، آمدنی اور دولت میں بڑے پیمانے پر عدم مساوات کے اس دور میں ہمیں مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات میں شکست تسلیم کرنے کا اعلان
برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ ہمیں محنت کش خاندانوں کے حقوق کے لیے جارحانہ انداز میں لڑنا ہو گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج قبول کرنے پر مکمل آمادہ ہوں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ