منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پنجاب میں اب ڈالہ کلچر، بدمعاشی، سفارش نہیں، صرف میرٹ چلتا ہے، مریم نواز

تازہ ترین
پنجاب میں اب ڈالہ کلچر، بدمعاشی، سفارش نہیں، صرف میرٹ چلتا ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اب صوبے میں ڈالہ کلچر، بدمعاشی اور سفارش نہیں صرف میرٹ چلتا ہے۔

راولپنڈی میں ہونہار اسکالرشپ تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ہزار دنوں میں پنجاب کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پنجاب جادو ٹونے پر چلتا تھا، شہروں میں سڑکوں پر دھول اٹھتی تھی، اب پنجاب میں میں ڈالہ کلچر، بدمعاشی ، سفارش نہیں ، صرف میرٹ چلتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مخالفین کو جواب دیا اور کہا کہ کرپشن پر ایک بار پھر زیرو ٹالرنس ہے، جو لوگ کہتے تھے کہ صرف لاہور میں پیسہ لگتا ہے، انہیں کہتی ہوں کہ آئیں لیہ دیکھیں، بھکر دیکھیں، آج پورے پنجاب میں یکساں ترقی ہورہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وسائل میں کمی کے باوجود کام کیا، اگر پیسہ ہوتا تو ہزار دنوں میں ایسی ترقی ہوتی کہ سب دیکھتے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں خواتین کے ساتھ بدتمیز ی کو ایک بار پھر ریڈ لائن قرار دیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ