منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نئے صوبے بنتے ہیں تو 2 بڑی پارٹیوں کی حیثیت ختم ہوجائے گی، شوکت یوسفزئی

تازہ ترین
نئے صوبے بنتے ہیں تو 2 بڑی پارٹیوں کی حیثیت ختم ہوجائے گی، شوکت یوسفزئی

سیکریٹری اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنتے ہیں تو دونوں بڑی پارٹیوں کی حیثیت ختم ہو جائے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ریفرنڈم کے ذریعے فیصلے نہیں ہوسکتے، اگر صوبے بنتے ہیں تو دونوں بڑی پارٹیوں کی حیثیت ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اتنی مشکل میں نہیں جتنی یہ دونوں پارٹیاں ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے بعض اراکین نے 7 رکنی کمیٹی بنانے، علی امین کو اپنا نمائندہ نامزد کرنے اور بیرسٹرگوہر سے رابطے کے بارے میں آگاہ کیا ہے، پارلیمانی پارٹی کے کسی لائحہ عمل کا علم نہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 60 سے زیادہ اراکین اسمبلی نے اپنی 7 رکنی کمیٹی قائم کی ہے، بیرسٹر گوہر نے اراکین سے چند روز میں ملاقات کا کہا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ