منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سوریا ونشی نے تیز ترین سنچری اور ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنادیا

تازہ ترین
سوریا ونشی نے تیز ترین سنچری اور ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنادیا

بھارت کے نوجوان جارح مزاج بلے باز وائیبھو سوریاونشی نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری اور ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔

ایمرجنگ ایشیا کپ 2026 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جیسی نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف سوریا ونشی نے ایک ہی اننگز میں 28 چھکے اور 7 چوکے جڑ دیے اور انہوں نے اپنی ریکارڈ ساز اننگز میں لسٹ اے کرکٹ کے چار ورلڈ ریکارڈ توڑ دیے۔

ویبھو سوریاونشی نے 28 گیندوں پر لسٹ اے کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنادی۔ بھارتی بلے باز نے آسٹریلیا کے جیک فریزر مک گرک کا 29 گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ توڑا۔

ویبھو سوریاونشی نے 40 گیندوں پر 150 رنز مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ سوریاونشی نے 59 گیندوں پر 150 رنز بنانے کا اپنا ہی سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

سوریاونشی نے 52 گیندوں پر لسٹ اے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنادی، بھارتی بلے باز نے نیوزی لینڈ کے چاڈ بوز کا 103 گیندوں پر ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑا۔

بھارت کے نوجوان بلے باز نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ بھارتی بلے باز نے اپنی اننگز کے دوران 28 چھکے لگائے۔

لسٹ اے کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 23 چھکوں کا سابقہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈارسی شارٹ کے پاس تھا۔

خیال رہے کہ اس میچ میں یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے 249 رنز بنائے اور بھارت اے کو جیت کےلیے 250 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے صرف 15ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ