بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی پر سابق صدر اوباما نے کیا کہا؟

تازہ ترین
مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی پر سابق صدر اوباما نے کیا کہا؟

سابق امریکی صدر بارک اوباما—فائل فوٹو

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ آج رات امریکی عوام نے واضح پیغام بھیجا ہے، وہ ایسی سیاست چاہتے ہیں جو لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرے۔

وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی پر ایک بیان میں بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی عوام ایسے رہنما چاہتے ہیں جو ان کو درپیش چیلنجوں کے ٹھوس حل پیش کریں، یہ نتائج صرف اس لیے ممکن ہو سکے کیونکہ ملک کے ہر خطے میں بہترین امیدوار آگے آئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ امیدوار مشترکہ اقدار، عوامی خدمت پر یقین، اپنے اضلاع اور ریاستوں کے عوام کو اوّل ترجیح دینے کے عزم پر متحد تھے۔

امریکی مڈٹرم انتخابات: ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں سادہ اکثریت حاصل

بارک اوباما کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کے پاس عہدے پر برقرار رہنے کے لیے اب بھی مزید 2 سال باقی ہیں، اب ہمارا کام ہے کہ آستینیں چڑھائیں اور جہاں بھی ہمارے پاس اختیار ہے، وہاں تبدیلی لائیں۔

سابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ مزید نقصان کو روکیں اور مستقبل کے لیے بنیادیں استوار کریں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ