بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا نوٹیفکیشن جاری، کاپی تمام بلدیاتی اداروں کو ارسال

تازہ ترین
سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا نوٹیفکیشن جاری، کاپی تمام بلدیاتی اداروں کو ارسال

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات نے ترمیمی ایکٹ کا نوٹیفکیشن تمام بلدیاتی اداروں کو ارسال کر دیا۔

سندھ اسمبلی نے ترمیمی ایکٹ 14 ستمبر کو منظور کیا تھا۔ ترمیمی ایکٹ کی کاپی میئرز، میونسپل کمشنرز اور ٹاؤن چیئرمینز کو بھیج دی گئی۔

بلدیاتی اداروں کو ترمیمی ایکٹ کی دفعات پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

بلدیاتی کونسل کی مدت مکمل ہونے پر موجودہ میئر بطور ایڈمنسٹریٹر فرائض انجام دیں گے۔ نئے میئر کے عہدہ سنبھالنے تک موجودہ میئر اختیارات استعمال کرتے رہیں گے۔

اسی طرح موجودہ ٹاؤن چیئرمین بھی نئے چیئرمین کے آنے تک بطور ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے۔ نئے چیئرمین کے عہدہ سنبھالنے تک موجودہ چیئرمین اختیارات استعمال کرتے رہیں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ