بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

دریائے سوات سے خاتون کی لاش برآمد، اسپتال منتقل، شناخت میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوگی، ریسکیو حکام

تازہ ترین
دریائے سوات سے خاتون کی لاش برآمد، اسپتال منتقل، شناخت میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوگی، ریسکیو حکام

علامتی تصویر۔

دریائے سوات سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس حوالے سے سوات سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش مہوڈنڈ کے مقام سے ملی، لاش کو کالام سے مدین اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاش کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والی بشریٰ کی ہو سکتی ہے، لاش کی شناخت میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوگی۔

حکام کے مطابق یکم جولائی کو سیف اللہ جھیل میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے تھے، حادثے میں 2 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 6 لاشیں نکال لی گئی تھیں، ایک خاتون لاپتہ تھی، متاثرہ خاندان کا تعلق لاہور سے تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ