ٹرمپ کا واشنگٹن میں تعمیراتی منصوبے جاری رکھنے، 2027ء میں مزید کام شروع کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے منصوبوں پر تنقید مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ میں 2027ء میں بھی یہ کام جاری رکھوں گا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے تعمیراتی کاموں کی نگرانی کرنا پسند ہے اور میں اسے امریکی دارالحکومت کی بہتری کے لیے اہم سمجھتا ہوں۔
ٹرمپ کے مطابق 2027ء میں وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر مکمل کرنے کے علاوہ واشنگٹن میں 250 فٹ بلند یادگار آرچ کی تعمیر بھی شروع کی جائے گی تاہم اس منصوبے کے خلاف عدالتوں میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں تاکہ اس کی تعمیر روکی جا سکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات میں شکست تسلیم کرنے کا اعلان
ٹرمپ نے کہا ہے کہ تعمیراتی کام مجھے سکون فراہم کرتے ہیں اور میں اپنے ریئل اسٹیٹ کے تجربے کی بدولت یہ کام باخوبی انجام دے رہا ہوں۔
دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ری پبلکن جماعت کے بعض رہنما ٹرمپ کی تعمیراتی منصوبوں پر توجہ سے ناخوش ہیں، ان کا مؤقف ہے کہ صدر کو قومی مسائل پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔
یہ تنقید ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن جماعت ڈیموکریٹس کے ہاتھوں شکست کھا چکی ہے تاہم صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن میں تعمیراتی منصوبے میری ترجیحات میں شامل رہیں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ