امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج سخت گیر دائیں بازو کیلئے بڑا دھچکا ہیں: ہسپانوی وزیرِاعظم

اسپین کے وزیرِ اعظم پیدرو سانچیز ---فائل فوٹو
اسپین کے وزیرِ اعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج سخت گیر دائیں بازو کی سیاست کے لیے بڑا دھچکا ہیں، امریکی عوام نے اپنی ووٹ کی طاقت سے اس سیاسی رجحان کو مسترد کر دیا۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے نفرت، صنفی امتیاز اور موسمیاتی تبدیلی سے انکار پر مبنی سیاست کو بھی رد کر دیا ہے۔
ہسپانوی وزیرِاعظم پیدرو سانچیز کے مطابق بحرِ اوقیانوس کے دونوں جانب سخت گیر دائیں بازو کی سیاسی لہر زوال پذیر ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات میں شکست تسلیم کرنے کا اعلان
دوسری جانب جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا نے امریکی وسط مدتی انتخابات سے متعلق کہا ہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج نے عالمی تعلقات میں نئے دور کو متعارف کروایا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ