ٹیکساس: ڈیموکریٹ رہنما جینا ہینو ہوزا پہلی لاطینی نژاد خاتون گورنر منتخب

ڈیموکریٹ رہنما جینا ہینو ہوزا—اسکرین گریب
ٹیکساس میں ڈیموکریٹ رہنما جینا ہینو ہوزا نے ریاست کی پہلی لاطینی نژاد خاتون گورنر منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی، وہ این رچرڈز کے بعد پہلی بار ڈیموکریٹ گورنر منتخب ہوئی ہیں۔
نئی گورنر جنوری 2027ء میں عہدہ سنبھالیں گی جبکہ گریگ ایبٹ نے شکست تسلیم کر کے اقتدار کی منتقلی میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔
ادھر امریکی سینیٹ کی نشست پر ڈیموکریٹ جیمز ٹیلاریکو نے کین پیکسٹن کو ہرا دیا۔
امریکی سینیٹ میں ریاست کی ایک نشست ڈیموکریٹس اور دوسری ری پبلکن ٹیڈ کروز کے پاس ہو گی۔
امریکی مڈٹرم انتخابات: کنساس میں 94 سال بعد ڈیموکریٹ پارٹی سے سینیٹر منتخب
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوانِ نمائندگان کی 38 نشستوں کی حتمی پارٹی پوزیشن ابھی واضح نہیں، ریاستی اسمبلی کی 150 نشستوں میں سے کئی حلقوں میں ڈیموکریٹس آگے ہیں۔
ریاستی اسمبلی کی 150 نشستوں میں اکثریت کا فیصلہ گنتی مکمل ہونے کے بعد ہو گا، جبکہ ریاستی سینیٹ کی 31 میں سے 16 نشستوں پر ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد نئی پارٹی پوزیشن کا انتظار ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کی دوڑ میں وکی گڈون اور اٹارنی جنرل کی دوڑ میں نیتھن جانسن کو برتری حاصل ہوئی جبکہ ٹیرنٹ اور کولن کاؤنٹیز میں گورنر اور سینیٹ کے مقابلوں میں ڈیموکریٹس آگے رہی۔
شمالی ٹیکساس کے مضافاتی علاقوں میں انتخابی رجحانات بدلنے لگے، نتائج میں لاطینی، شہری اور مضافاتی ووٹروں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
ڈیموکریٹس کی کامیابی میں امیگریشن، منہگائی، سرکاری تعلیم، رہائشی اخراجات اہم عوامل قرار پائے۔
ریاستی مقننہ میں طاقت کا توازن باقی نشستوں کی گنتی کے بعد طے ہو گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ