بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: شناختی کارڈ نمبر ہم نام ملزم سے منسوب کر دیا گیا، شہری کو ناکردہ جرائم کے مقدمات کا سامنا

تازہ ترین
کراچی: شناختی کارڈ نمبر ہم نام ملزم سے منسوب کر دیا گیا، شہری کو ناکردہ جرائم کے مقدمات کا سامنا

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے شہری کا شناختی کارڈ نمبر غلط طور پر ملزم سے منسوب کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل کے مطابق درخواست گزار کے شناختی کارڈ نمبر پر 29 مقدمات کا ریکارڈ درج کر دیا گیا، پاک کالونی پولیس نے شہری کا شناختی کارڈ نمبر ہم نام ملزم سے منسلک کر دیا۔

وکیل کا کہنا ہے کہ غلط اندراج کے باعث درخواست گزار کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہوئے اور اس کے باعث شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا، غلط ریکارڈ کے باعث شہری 1 ہفتے تک پولیس کی حراست میں رہا۔

سندھ ہائیکورٹ کا وکلاء و عدالتی عملے کو نجی گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹس، سرکاری مونوگرام اور عدالتی لوگو ہٹانے کا حکم

وکیل کے مطابق ریکارڈ درست کرنے کی درخواستوں کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی۔

عدالت نے درخواست گزار کے نام پر درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر کے سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ