بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

نیوزی لینڈ کیخلاف ویرات کوہلی کا بہترین کیچ، ویڈیو وائرل

تازہ ترین
نیوزی لینڈ کیخلاف ویرات کوہلی کا بہترین کیچ، ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کیچ پکڑ کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے بھارت اور نیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے میچ کے دوران 29 ویں اوور میں بھارتی بولر انشل کمبوج کی گیند پر نیتھن اسمتھ نے ایک دفاعی شاٹ کھیلنے کی کوشش کی اور گیند بلے سے ٹکرانے کے بعد سلپ کی جانب گئی۔

ویرات کوہلی نے برق رفتاری سے دائیں جانب ڈائیو لگائی اور زمین سے چند انچ اوپر گیند کو ایک ہاتھ سے کیچ کرلیا۔

بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے پر ویرات کوہلی کی مبارکباد پر ہیری کین نے کیا کہا؟

تھرڈ امپائر ریویو کے بعد کیچ کو درست قرار دیا گیا، جس کے نتیجے میں نیتھن اسمتھ صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کیچ کرنے کے بعد بھارتی کرکٹر نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں جشن بھی منایا۔

37 سالہ ویرات کوہلی کے اس شاندار کیچ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر چند ہی لمحوں میں وائرل ہو گئیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ