ساہیوال: شہری کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے لینے والے 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے فیصل آباد نے بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے لینے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 3 ملزمان کو ساہیوال میں کارروائی کر کے گرفتار کیا۔
منگلا ڈیم سے ملی نوجوان کی لاش و قتل کا معمہ حل، 2 سگے بھائی گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے شہری کو بیرونِ ملک ملازمت دلوانے کا کہہ کر 10 لاکھ روپے وصول کیے تھے تاہم نہ تو شہری کو ملازمت دلوائی گئی اور نہ ہی اس کی رقم واپس کی گئی۔
تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ