خیبر: جمرود کے علاقے چپری سے پولیو ٹیم کا سپروائزر اغواء

ضلع خیبر میں جمرود کے علاقے چپری سے پولیو ٹیم کے سپروائزر کو اغواء کر لیا گیا۔
ڈی پی او وقار احمد کے مطابق پولیو ٹیم کے سپروائزر کو انسدادِ پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور اہم راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی۔
مہمند: انسدادِ پولیو مہم کی ڈیوٹی پر جانیوالے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 2 شہید
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مغوی کی بازیابی اور مسلح افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق ضلع بھر میں گزشتہ روز سے 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ