بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکی وسط مدتی انتخابات پر چین کا ردِعمل

تازہ ترین
امریکی وسط مدتی انتخابات پر چین کا ردِعمل

امریکی وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے چین کا ردِعمل سامنے آ گیا۔

چین نے امریکی وسط مدتی انتخابات امریکا کا داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ چین امریکا کے ساتھ رابطے مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات میں شکست تسلیم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا ہے کہ چین امریکی رہنماؤں کے درمیان ہونے والے اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

مشرقِ وسطیٰ اور خلیج کی صورتحال پر چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین سعودی عرب، ایران اور علاقائی ممالک کے ساتھ بات چیت کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین ایران اور امریکا کے درمیان تفرقات کے مذاکرات کے ذریعے حل کی حمایت کرتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ