کراچی: گھروں میں گیس فراہمی کے اوقات کار میں تبدیلی

کراچی میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی۔
سوئی سدرن گیس کے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہمی کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔
کراچی: بی آر ٹی کے تعمیراتی کام کے دوران گیس کی ہائی پریشر لائن کو نقصان
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صبح ساڑھے 6 سے 9 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی جبکہ دوپہر 12 بجے سے ڈھائی بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک بھی گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ