امریکی عوام نے ایران کیخلاف جنگ مسترد کر دی: محمد باقر قالیباف

ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکی عوام نے ایران کے خلاف جنگ مسترد کر دی، ہم امریکی عوام کی رائے کی تائید کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے امریکی انتخابات پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر کی آواز ہو یا بڑھتی مہنگائی کی، امریکیوں نے جنگ کو نہ کہہ دیا ہے، ہم اس پیغام کی تائید کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکی حکومت بین الاقوامی آقاؤں اور بلیک میلروں کے لیے اپنے عوام کی مرضی سے غداری کرے گی، تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ ہماری نہ اپنے ساتھ ایک خوفناک خواب لے کر آتی ہے۔
اگر میں امیدوار ہوتا تو میری جماعت کو زبردست فتح ملتی: ٹرمپ
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
خیال رہے کہ 435 رکنی ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستوں پر کامیابی درکار ہوتی ہے۔
امریکی سینیٹ میں سادہ اکثریت کے لیے 100میں سے 51 نشستیں درکار ہیں تاہم ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 53 جبکہ ایوان نمائندگان کی 223 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ