منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

دشمن کی کسی بھی غلطی کی صورت میدانِ جنگ کا جغرافیہ تبدیل کر دیں گے: باقر قالیباف

تازہ ترین
دشمن کی کسی بھی غلطی کی صورت میدانِ جنگ کا جغرافیہ تبدیل کر دیں گے: باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف---فائل فوٹو

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے کی گئی کسی بھی غلطی کی صورت میدانِ جنگ کا جغرافیہ تبدیل کر دیں گے۔

پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ 7 شرائط پوری ہونے تک ایران مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایران کا مؤقف برقرار ہے اور شرائط پوری ہونے تک کسی قسم کی بات چیت یا پیش رفت نہیں ہو گی۔

جب تک 7 شرائط پوری نہیں ہوتیں، مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھے گا: ایران

باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران دشمن کی کسی بھی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کو دھمکیاں دینا ایرانی عوام کی توہین ہے، ایران پر غیر معمولی معاشی دباؤ ڈالنا امریکا کی اپنی بے بسی کا اظہار ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ