منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

167 اضلع میں سال کی آخری انسدادِ پولیو مہم اگلے ماہ شروع ہو گی

تازہ ترین
167 اضلع میں سال کی آخری انسدادِ پولیو مہم اگلے ماہ شروع ہو گی

ملک کے 167 اضلع میں رواں سال کی تیسری اور آخری انسدادِ پولیو مہم 12 دسمبر سے چلائی جائے گی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (NEOC) کے مطابق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم میں ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی، جس میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے۔

پولیو کیخلاف سال 2025ء کی چوتھی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

این ای او سی کے مطابق 2026ء کی آخری انسدادِ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت چلائی جائے گی۔

پولیو مہم میں پنجاب کے 38 اضلاع میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو سے پچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی، جبکہ سندھ کے 30 اضلاع میں 1 کروڑ 3 لاکھ، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مذکورہ مہم میں خیبر پختون خوا کے 37 اضلاع میں 72 لاکھ 46 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان کے 41 اضلاع میں 26 لاکھ 29 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال کے دوران ملک بھر میں پولیو کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 7 متاثرہ بچے خیبر پختون خوا، 2 کیسز سندھ کے ہیں، جبکہ بلوچستان اور پنجاب میں پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ