منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

وزیرِاعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی ملاقات

تازہ ترین
وزیرِاعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم افتخار گیلانی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں جاری 100 روزہ ترقیاتی پروگرام میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیرِ اعظم منتخب

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے حالیہ دورے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی پروگرام میں تعاون پر بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ