امریکی مڈ ٹرم الیکشن: الہان عمر پانچویں بار رکنِ کانگریس منتخب

الہان عمر — فائل فوٹو
امریکی وسط مدتی انتخابات میں الہان عمر مینیسوٹا سے پانچویں بار کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں۔
امریکی میڈیا کے مرتب کردہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا کے پانچویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر نے کامیابی حاصل کر لی۔
الہان عمر نے ریپبلکن امیدوار جان نیگل کو شکست دے کر مسلسل پانچویں مدت کے لیے کامیابی حاصل کی ہے۔
میں خاموش نہیں رہوں گی: الہان عمر کی گھر کی تلاشی کی مذمت
الہان عمر 2019ء سے اس حلقے کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
صومالیہ سے پناہ گزین کی حیثیت سے امریکا آنے والی الہان عمر طویل عرصے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن مخالف تنقید کا نشانہ رہی ہیں۔
ٹرمپ ماضی میں انہیں اپنے آبائی ملک واپس جانے کا کہہ چکے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ