بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

اگر میں امیدوار ہوتا تو میری جماعت کو زبردست فتح ملتی: ٹرمپ

تازہ ترین
اگر میں امیدوار ہوتا تو میری جماعت کو زبردست فتح ملتی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں انتخابی میدان میں نہیں تھا، ورنہ ہم بھاری اکثریت سے جیت جاتے۔

نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امیدوار ہوتا تو ہماری جماعت کو زبردست فتح ملتی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کروں گا، ڈیمو کریٹس کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔

امریکی مڈٹرم انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری، ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول دوبارہ حاصل

امریکی صدر نے کہا کہ ممکن ہے دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کر لیں۔

واضح رہے کہ امریکی ریاستوں ورمونٹ، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا، جورجیا اور فلوریڈا کے متعدد علاقوں میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

435 رکنی ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستوں پر کامیابی درکار ہوتی ہے، امریکی سینیٹ میں سادہ اکثریت کے لیے 100میں سے 51 نشستیں درکار ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ