پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

بم کی افواہ، بلغاریہ جانے والے مسافر طیارے کی ہنگری میں ہنگامی لینڈنگ

تازہ ترین
بم کی افواہ، بلغاریہ جانے والے مسافر طیارے کی ہنگری میں ہنگامی لینڈنگ

تصویر سوشل میڈیا۔

ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں مسافر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے میں بم کی افواہ پر بڈاپسٹ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، طیارہ لندن سے بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیا جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہنگری کے وزیر دفاع نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کردی، ان کا کہنا ہے کہ مسافر طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر نیٹو ایئر ڈیفنس سسٹم کو الفا الرٹ جاری کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ہنگری کے جنگی طیاروں نے مسافر طیارے کو حفاظتی تحویل میں لے کر بحفاظت اتار لیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ