راولپنڈی، FIA شہید بینظیر آباد کی کارروائی، ویزہ فراڈ کا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد کے عملے نے راولپنڈی میں کارروائی کرکے سعودی عرب میں ملازمت کے ویزے کے نام پر فراڈ کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم محمد اجمل سعودی عرب میں ملازمت کے ویزے اور روزگار فراہم کرنے کے نام پر شہریوں سے مبینہ فراڈ میں ملوث تھا۔
ملزم نے بطور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سعودی عرب میں ملازمت کے نام پر 19 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے رقم وصولی کے باوجود نہ ویزا لگوایا، نہ رقم واپس کی اور روپوش ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف متاثرہ شہری کی شکایت پر مزید کارروائی جاری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ