پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے، بلاول بھٹو زرداری

تازہ ترین
امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے، بلاول بھٹو زرداری

فائل فوٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے، پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے۔

ترک میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ امریکہ ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگا، افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پاکستان کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ