پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی میں مختلف سیاسی تنظیموں کی ریلیاں، مظاہرے

تازہ ترین
کراچی میں مختلف سیاسی تنظیموں کی ریلیاں، مظاہرے

کراچی میں مختلف سیاسی تنظیموں نے ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے۔

صوبوں کی مجوزہ تقسیم کے خلاف جئے سندھ رہبر کمیٹی نے وحدت سندھ ریلی نکالی۔

ریلی کا آغاز گلشن حدید سے اور اختتام صدر میں ہوا، ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کے خلاف عوام اپنا فیصلہ سُنا چکے ہیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی قراردادوں کو بھی تسلیم نہیں کیا جا رہا، سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

جے یو آئی (ف) کے تحت گرومندر کے قریب احتجاج کیا گیا، شرکاء کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں کی کردار کشی اور انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں۔

کراچی میں ریلیوں کے باعث شہر کی کچھ شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند رہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ