پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایرانی مذاکرات کار قطری ثالثوں سے ملاقات کے بعد واپس روانہ

تازہ ترین
ایرانی مذاکرات کار قطری ثالثوں سے ملاقات کے بعد واپس روانہ

ایرانی مذاکرات کار دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات سے آگاہ عہدیدار نے کہا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار اتوار کو دوحہ میں مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہو گئے، ایرانی وفد کی روانگی مذاکرات میں مشکلات کی وجہ سے نہیں ہوئی۔

آئندہ چند روز میں ایرانی 7 نکاتی تجویز پر عملدرآمد کا امکان ہے: اسماعیل بقائی

عہدیدار نے بتایا کہ مذاکرات سے متعلق ایک مسودہ تجویز پر فریقین کی رائے لی جا رہی ہے اور اس حوالے سے آئندہ ملاقات بھی ممکن ہے۔

اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی اس عمل میں سہولت کاری کے لیے دوحہ میں موجود تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ