برطانیہ میں شرحِ سود بڑھنے کے امکان

برطانیہ میں شرحِ سود بڑھنے کے امکان سے متعلق بینک آف انگلینڈ کا اہم فیصلہ 5 نومبر کو متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک آف انگلینڈ شرحِ سود 3.75 سے بڑھا کر 4 فیصد کرسکتا ہے۔
اگست 2023 کے بعد پہلی بار برطانیہ میں شرحِ سود بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوا ہے، جبکہ بجلی اور گیس کے بلوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں جنوری میں برطانیہ کے انرجی پرائس کیپ میں 22 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ