پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

سیالکوٹ: مہندی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی

تازہ ترین
سیالکوٹ: مہندی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی

سیالکوٹ میں ڈسکہ روڈ پر مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ 12 افراد زخمی ہیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ مرکزی ملزم عنصر جٹ سمیت 40 سے زائد افراد کے خلاف درج کر کے 6 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ڈسکہ روڈ پر پیش آیا تھا، جہاں مہندی کی تقریب کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی۔

تقریب میں شرکت کےلیے دعوت عام دی گئی تھی جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات بھی تقسیم کیے جانے تھے، جس پر سیالکوٹ کے ساتھ پنجاب کے دیگر شہروں سے بھی لوگ تقریب میں شرکت کےلیے پہنچے تھے، تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی گراؤنڈ میں بھگدڑ مچ گئی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ