اتوار، 1 نومبر، 2026 · 22 جمادی الاول، 1448 ہجری

جیکب آباد: پرانی دشمنی پر دو گروہوں میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک

تازہ ترین
جیکب آباد: پرانی دشمنی پر دو گروہوں میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک

فائل فوٹو

سندھ کے ضلع جیکب آباد کے علاقے دودا پور میں دو گروہوں میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمی تعلقہ اسپتال گڑھی خیرو منتقل کردی گئیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ