پاکپتن: ملزم نے 18 سالہ لڑکی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

فائل فوٹو
پاکپتن کے قصبے قبولہ میں ایک شخص نے 18سالہ لڑکی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
ریسکیو کی ٹیم نے لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ساہیوال اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد فخر حیات نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 18 سالہ بیٹی جامعہ اسلامیہ قبولہ کی صابر بستی میں ہوٹل سے کھانا لے کر گھر آ رہی تھی کہ راستے میں دکاندار عدیل اسے زبردستی بازو سے پکڑ کر دکان میں لے گیا۔
لڑکی نے شور مچایا تو ملزم نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے متاثرہ لڑکی کو ساہیوال اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے فخر حیات کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکےملزم کو گرفتار کر لیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ