وزیراعظم کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہے: پرویز خٹک

پرویز خٹک: فائل فوٹو
وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ امور پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہے، بی آر ٹی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کے سامنے اٹھاؤں گا۔
اپنے بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ بی آر ٹی پر کرپشن الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں، بی آر ٹی پشاور پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کا کوئی کیس نیب میں نہیں تھا، بی آر ٹی پر اعتراضات کرپشن سے متعلق نہیں بلکہ تکنیکی ڈیزائن سے متعلق تھے۔
سابق وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے سے متعلق تکنیکی اعتراضات دور کیے جا چکے ہیں، نیب میں بی آر ٹی کا معاملہ ختم ہو چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ میں بھی بی آر ٹی سے متعلق کیس ختم ہوچکا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ