اتوار، 1 نومبر، 2026 · 22 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاکستان ٹیم نے دل جیت لیے: مریم نواز

تازہ ترین
پاکستان ٹیم نے دل جیت لیے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نےچیمپئنز کی طرح بہترین کھیل پیش کر کے دل جیت لیے ہیں۔

تین ملکی ون ڈے سیریز جیتنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

فخر زمان کی شاندار سنچری، پاکستان نے تاریخ رقم کردی، سہ ملکی سیریز فائنل میں سری لنکا کو شکست

وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو سنچری بنانے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ فخر زمان کی فائٹنگ سنچری، نوجوان سعد بیگ، عرفات منہاس اور حسن نواز کی ذمے دارانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹ سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیتی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ