اتوار، 1 نومبر، 2026 · 22 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: اورنگی ٹاؤن اور بلال کالونی میں پولیس مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک

تازہ ترین
کراچی: اورنگی ٹاؤن اور بلال کالونی میں پولیس مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک

کراچی کے 2 مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بلال کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ایف 7 میں بھی ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ادھر سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں گھر میں فائرنگ سے خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ