اتوار، 1 نومبر، 2026 · 22 جمادی الاول، 1448 ہجری

وزیراعظم آپ نے مایوس کیا، امید تھی خیبرپختونخوا کو بڑا پیکج دیں گے: شوکت یوسف زئی

تازہ ترین
وزیراعظم آپ نے مایوس کیا، امید تھی خیبرپختونخوا کو بڑا پیکج دیں گے: شوکت یوسف زئی

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آپ نے مایوس کیا، توقع تھی کہ صوبے کو بڑا پیکج دیں گے، وہ دودھ اور شہد کی نہریں کہاں ہیں جو آپ نے بہانا تھیں۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ آپ نے وہی الزامات لگائے جو آپ کے وزراء صبح شام دہراتے ہیں، احتساب کرنا ہے تو بسم اللّٰہ کریں، صرف الزامات نہ لگائیں، جس بی آر ٹی کو کرپشن کا شاہکار کہا وہ 2 انٹرنیشنل ایوارڈ جیت گئی۔

KP، طویل مدتی منصوبے موخر کرنا چاہئے، مختصر مدت حکمت عملی بناکر عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہوگا، وزیراعظم

ان کا کہنا ہے کہ ملک کو ڈائیلاگ کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی، باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، باہر بیٹھ کر مشورے دینا سب سے آسان کام ہے۔

شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہمارے ورکرز تھوڑا کر رہے ہیں یا زیادہ، گراؤنڈ پر تو موجود ہیں، ہمارے لیڈرز اور ورکرز یہاں رہ کر سختیاں جھیل رہے ہیں، شہزاد اکبر جیسے لوگوں نے پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا، غیرت ہے تو پاکستان آئیں اور پارٹی کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ