شمال مشرقی گورنریٹ الجوف کے اہم مقامات پر کنٹرول حاصل کرلیا، یمنی سرکاری افواج

فائل فوٹو۔
یمنی سرکاری افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے شمال مشرقی گورنریٹ الجوف کے اہم ترین مقامات پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
سرکاری افواج کے ترجمان ماجد النزیلی نے کہا ہے کہ یمن کے جنوب مغرب میں واقع شہر تعز میں سرکاری اور اتحادی افواج حوثی حملوں کو پسپا کر رہی ہیں۔
گزشتہ چند گھنٹوں میں یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف 1119 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے ہیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 427 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ