باجوڑ: گھر سے ماں اور 14 سالہ بیٹی کی لاشیں برآمد

باجوڑ کے علاقے واڑہ خرکی میں ایک گھر سے ماں اور 14 سالہ بیٹی کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی۔
دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر روزگار کے سلسلے میں کراچی میں مقیم ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ