نصیر آباد: 2 کاشتکاروں کو اغواء کر لیا گیا

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں 2 کاشت کاروں کو اغواء کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کاشت کاروں کے اغواء کا واقعہ نصیر آباد کے علاقے نوتال میں پیش آیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نصیر آباد غلام سرور مینگل کے مطابق مغوی کاشت کار زمینوں پر کام کر رہے تھے۔
دکی میں دہشتگردوں کا حملہ: 18 مزدوروں کو اغوا کرلیا
غلام سرور مینگل نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔
ڈی ایس پی کے مطابق مغوی کاشت کاروں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ