جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

اسپیکر کسی صورت سپریم کورٹ کو اجلاسوں کا ریکارڈ نہ دیں، راجہ ریاض

قومی اسمبلی  میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ اسپیکر کسی صورت سپریم کورٹ کو اجلاسوں کا ریکارڈ نہ دیں، حکومت اور اپوزیشن آپ کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔راجہ ریاض نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی…

خواجہ آصف کو پیغام ہے سب کچھ سود سمیت لوٹائیں گے، عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان تین چوتھائی اکثریت سے اقتدار میں آئیں گے، خواجہ آصف کو پیغام ہے سب کچھ سود سمیت لوٹائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے وزیر دفاع…

سونا مسلسل دوسرے دن مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہوگیا جس کے بعد پیلی دھات کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔آج سونے کی…

عمران خان خود مذاکرات نہیں چاہتے، آغا حسن بلوچ

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاست سے دور ہیں وہ خود مذاکرات نہیں چاہتے، عمران خان سیاسی لیڈر تو کجا سیاسی طالب علم کہلوانے کے بھی لائق نہیں۔کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ…

فواد چوہدری کا پنجاب و کے پی نگراں کابینہ کو کام سے فوری روکنے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کو فوری کام سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ 90 دن سے زیادہ نگراں حکومتیں آئین کے بنیادی…

آئین کی بالادستی سے جمہوری نظام مضبوط ہوتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی سے جمہوری نظام مضبوط ہوتا ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی منانے کا مقصد نوجوانوں کو آگاہی دینا ہے۔انہوں نے…

بینکوں نے ریلوے کے17 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن روک دی

بینکوں نے ریلوے کے17 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کوائف جمع نہ کرانے پر روک دی۔ترجمان ریلوے کے مطابق اُن ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن روکی گئی ہے جنہوں نے لائف سرٹیفکٹ، نو میرج سرٹیفکیٹ، بائیومیٹرک تصدیق نہیں کرائی۔ترجمان کا کہنا ہے…

حکومت کیساتھ مذاکرات، پی ٹی آئی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی

ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کروانے سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔ پی ٹی آئی نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروائی جس میں بتایا گیا کہ…

بجلی کے بعد ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے گیس کا رعایتی پیکیج بھی ختم

بجلی کے بعد ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے گیس کا رعایتی پیکیج بھی ختم کر دیا گیا۔اوگرا کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 5 ایکسپورٹ سیکٹرز کو گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی۔ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل، لیدر، جیوٹ سیکٹر کو 9 ڈالرز پر آر ایل…

آئین آزادی صحافت اور درست معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئین آزادی صحافت اور شہریوں کو درست معلومات تک رسائی کاحق دیتا ہے۔مریم اورنگزیب نے پریس فریڈم ڈے پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اتحادی حکومت پریس کی آزادی پریقین رکھتی…

عمران خان کی طبیعت خراب، مکمل آرام کا مشورہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خرابیٔ صحت کے باعث شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے۔ذرائع…

خواجہ آصف کس کی بولی بول رہے ہیں؟ شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کس کی بولی بول رہے ہیں؟شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  14 مئی کے انتخابات کے لیے ہم تیار ہیں، انتخابات سے فرار کون اختیار…

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سرکاری دورے پر شام پہنچ گئے

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 2 روزہ سرکاری دورے پر شام پہنچ گئے۔عرب میڈیا کے مطابق دمشق کے ایئر پورٹ پہنچنے پر شام کے وزیر اقتصادیات سمر الخلیل نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ابراہیم رئیسی شام کے صدر بشار الاسد سے…

ذوالفقار علی بھٹو اظہار رائے کی آزادی کے حامی تھے، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اظہار رائے کی آزادی کے حامی تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام…

ایف بی آر کا ٹائر پنکچر لگانے والے کو کروڑوں روپے ٹیکس کا نوٹس

سرگودھا میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹائرپنکچر لگانے والے کو 8 کروڑ 13 لاکھ روپے ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا۔اس حوالے سے شہری فضل شاہ کا کہنا ہ ےکہ میری نہ تو جائیداد ہے نہ ہی بینک اکاؤنٹ ہے۔ایف بی آر کے مطابق 2016 سے 2022 تک…

بھارت: گھر کے درخت میں چھپائے 1 کروڑ روپے برآمد

بھارت میں سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما کے بھائی کے گھر پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے چھاپا مار کر 1 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے گھر میں موجود درخت میں پیسے چھپائے گئے تھے جنہیں برآمد کرلیا گیا۔رپورٹس کے…

خیبرپختونخوا، 2 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

 خیبرپختونخوا کے دو شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق پشاور اور ہنگو کے سیوریج پانی میں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق ہوئی۔پشاوراور ہنگو کے سیوریج نمونے اپریل 2023 میں لیے گئے تھے۔وفاقی…

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی چوہدری شجاعت کے گھر پہنچ گئے

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہد ری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔اس موقع پر پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے سالک حسین کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے سالک حسین اور شافع حسین سے ان کی رہائش گاہ…

موسم سے متعلق اقوامِ متحدہ نے تنبیہ جاری کردی

اقوامِ متحدہ نے موسم کے حوالے سے تنبیہ جاری کردی۔اقوامِ متحدہ کے مطابق آئندہ چند ماہ میں درجہ حرارت میں اضافے کا رجحان ہے اور چند ماہ میں ال نینو بننے کا بھی خدشہ ہے۔اقوامِ متحدہ کے مطابق ال نینو کے تحت عالمی درجہ حرارت میں نئے اضافے کا…

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں مذاکرات پر رپورٹ آج جمع کرانے کا فیصلہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مذاکرات سے متعلق رپورٹ آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا۔سینیٹر علی ظفر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی رپورٹ آج عدالت میں جمع کرا رہے ہیں۔سینیٹر علی ظفر نے…